مزید خبریں

واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے جانے والی سڑک جمال خاشق جی سے منسوب

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے جانے والی سڑک کو مقتول تُرک صحافی جمال خاشق جی سے منسوب کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصدجمال خاشقجی کے قتل کو کبھی نہ بھولنے کا عزم کرنا ہے۔ کولمبیا کونسل کے ضلعی صدر فِل مینڈلسن نے بتایا کہ نیو ہیمپشائر ایونیو کے اس حصے کا نام تبدیل کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشق جی کے قتل کا حکم دیا تھا۔اس معاملے پر ترکی اور سعودی عر ب کے تعلقات کئی ماہ تک کشیدہ رہے،جو گزشتہ ہی بہتر ہوئے ہیں۔