مزید خبریں

اماراتی آرمی چیف کی مصری صدر سیسی سے ملاقات

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی رمیثی نے مصری صدر عبدالفتاح سیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران دونوں عہدے داروں نے مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ایوان صدر کے ترجمان بسام رادی نے بتایا کہ صدر سیسی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے نام پیغام مین مبارکباد پیش کی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔