مزید خبریں

سعودی عرب میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں گیس سلنڈر سروس فراہم کرنے والوں نے نرخ بڑھا دیے ۔ جدہ شہر میں گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ 25 ریال میں ملنے والا گیس سلنڈر اب 30 ریال کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے بڑے شہروں میں چھوٹے ٹرکوں کے ذریعے گیس سلنڈر گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے گیس کی قیمت بڑھائی ہے ،تاہم چھوٹے ٹرکوں پر گھروں میں سلنڈر سپلائی کرنے والوں نے فی سلنڈر قیمت 11 ریال تک بڑھا دی ہے۔