مزید خبریں

امریکی ریاست کینساس میں گرمی سے ہزاروں مویشی ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کینساس کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر سے ہزاروں مویشی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک جانب تو کینساس میں روسی جارحیت سے غذا کی فراہمی متاثر ہوئی ہے تو دوسری جانب گرم فضا اورخشک سالی سے مویشیوں کی ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کینساس گلہ بانی کے لحاظ سے تیسری بڑی امریکی ریاست ہے جہاں 24 لاکھ مویشی موجود ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران گھروں کے اندر رہیں۔