مزید خبریں

پشاوراسپورٹس کمپلیکس ، سوئمنگ کیلیے ممبر شپ لازمی قرار

پشاور(جسارت نیوز)پشاور اسپورٹس کمپلیکس کے زیر انتظام سوئمنگ پول میں روزانہ کی بنیاد پر آنیوالے افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کرلیا گیا ہے اور ممبرشپ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اسپورٹس کمپلیکس پشاور کے عادل خان سوئمنگ پول میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد اور بچے دو سو اور تین سو روپے دیکر نہانے کیلیے آتے تھے تاہم اب انتظامیہ نے ممبر شپ تک ہی سوئمنگ پول کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوئمنگ کیلئے آنیوالے تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ ممبرشپ کریں تبھی ہی سوئمنگ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اسی بنیا د پر چارسدہ کے عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں بھی آنیوالے افراد کا داخلہ بند کرتے ہوئے صرف ممبرشپ لینے والے افراد کو سوئمنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔