مزید خبریں

جیکب آباد ، اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ

جیکب آباد (جسارت نیوز)جیکب آباد میں پہلا مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ، ینگ مجاھد فٹبال کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ جیکب آباد کے شاہ عبدالطیف بھٹائی فٹبال گرائونڈ میں پہلا مرحوم محمد اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ روز ینگ مجاھد فٹبال کلب اور الحسینی فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہوا جو دلچسپ کھیل کے بعد ینگ مجاھد فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں 6گول سے جیت لیا۔