مزید خبریں

کوٹری،فیکٹری ٹھیکیدار اور ورکرز سے مسلح افراد کی لوٹ مار

کوٹری(نمائندہ جسارت) صنعتی زون میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے میں پولیس مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے،صنعتی علاقہ اور قومی شاہراہ پر محنت کشوں اور چلتے راہگیروں سے لوٹ مار اور رہزنی کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے کوٹری میں قائم فیکٹری ٹھیکیدار خدا بخش، غلام مصطفی مستوئی اورعزیز اللہ سے مسلح افراد نے کام پر جاتے ہوئے لوٹ مار کرتے ہوئے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فونز چھین کر تشدد کا نشانا بناتے ہوئے فرار ہوگئے جس پر متاثرین نے فلائی اوور پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئیں متاثرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سائٹ انچارج کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے،بعد ازاں ڈی ایس پی کوٹری کی یقین دہانی پر متاثرین نے احتجاج ختم کردیا۔