مزید خبریں

میرپورخاص:زولوجی کا پیپروقت سے قبل مارکیٹ میں آگیا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)گزشتہ روز تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مراکز میں شروع ہونے سے قبل حل شدہ پیپر مارکیٹ اور امتحانی سینٹر پہنچ گیا اس سے قبل ہونے والے پیپرز بھی قبل از وقت حل ہوکر مارکیٹ میں پہنچ چکے تھے جن کی خبریں میڈیا میں روزانہ آرہی ہیں لیکن تعلیمی بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے کوئی خاص انتظام نہیں کیا جارہا ہے۔ ترجمان بورڈ صرف میڈیا میں نقل کی خبریں شائع ہونے کی نفی پریس ریلیز کے زریعے کرکے جان خلاصی کرتے ہے جبکہ میرپورخاص میں امتحانی پیپر 2 بجے شروع ہوتا ہے لیکن واٹس ایپ گروپس میں ایک بجکر 30 منٹ پر وائرل ہوجاتا ہے شہریوں نے تعلیمی بورڈ کی اس حوالے سے پراسرار خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔