مزید خبریں

حیدرآباد: پی ایم اے کا ڈاکٹر کنور پر تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سندھ کے رہنماؤں نے اسلام کوٹ کے رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر کنور پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ایم اے سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد زمان بلوچ اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ مجاز حکام اسپتالوں میں کام کرنے والے اسٹاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیکورٹی فراہم کریں تاکہ وہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔