مزید خبریں

حیدرآباد: اے ایس آئی کے تشدد کے خلاف مٹیاری کی خاتون کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مٹیاری کے علاقے پرانا ہالا کی رہائشی زینب زوجہ عبدالغور نے اپنے معصوم بچوں عائشہ اور حب علی سمیت پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرانا ہالا تھانے کے انچارج اے ایس آئی غلام حسین ماچھی نے گھر میں داخل ہوکر تشدد کیا اور گھر پر قبضے کی کوشش کی وہ میرے اوپر جھوٹے مقدمات ڈالنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں غریب عورت ہوں گوٹھ کے گھروں میں کام کرکے اپنے بچوں کا گزارا کرتی ہوں۔ ارباب اختیار پولیس اہلکار غلام حسین کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور تحفظ فراہم کریں۔