مزید خبریں

کس بنیاد پر 30 سے زائد وزرا مقرر کیے گئے ہیں؟سماجی رہنما بوٹا امتیاز

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انسانی حقوق کے علمبردار سماجی رہنما بوٹا امتیاز نے وفاقی وزراء کی تقرری کے حوالے سے سیکرٹری کیبنٹ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں سوال اٹھایا ہے کہ ملک میں 30 سے زائد وزراء کو مختلف محکموں میں مقرر کیا گیا ہے ان کو کس بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے؟ انہوںنے کہاکہ آئین کے آر ٹیکل10اے وفاقی حق کی معلومات تک کی رسائی کا قانون2017 کے تحت خط میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ ملک میں 30 وفاقی وزراء کو مقرر کیا ہے یہ بتایا جائے کہ وزراء کی تعیناتی کی اتھارٹی کس کے پاس ہے؟ وزراء کے انتخاب کے دوران تعلیمی معیار‘ تجربہ‘ ضابطہ کیا ہے جس کی بنیاد وقافی وزراء کو مقرر کرکے اہم وزارتوں پر بٹھایا گیا ہے، انہوںنے کہاکہ آئین کے مطابق یہ معلومات 10 دن میں فراہم کی جائے ۔