مزید خبریں

بدین: مہنگائی کیخلاف رکشہ مالکان اور پی ٹی آئی کا مظاہرہ

بدین (نمائندہ جسارت )بدین اور گولارچی میںپیٹرول،ڈیزل،کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ اور بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کے خلاف بدین گولارچی میں سیکڑوں رکشہ مالکان اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور کراچی بدین مین شاہراہ پر دھرنا دیاجس کے نتیجے میں کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حبیب خان،محمد ابراہیم شیخ،کامران اعوان ودیگر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ایک ماہ کے دوران پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے ملکی معیشت اور زراعت کو تباہ کرنے کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان سے حکومت نہیں چل پارہی تو شرافت سے گھر جائیں اور انتخابات کا جلد اعلان کریں۔اس موقع پر غریب رکشہ ڈرائیوروں نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے بچوں کے لیے دو وقت کی بجائے اب ایک وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء ٹریفک کھلوانے کی کوشش میں پولیس اور رکشہ ڈرائیوروں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

کامیاب ہوکر عوام کی خدمتکرنا چاہتا ہوں،اُمیدوار جنرل کونسلر
جھڈو(نمائندہ جسارت) جنرل کونسلر کے اُمیدوار ذوالقرنین خالد نے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر حلقہ کی عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینا چاہتے ہوں،مستقبل میں وارڈز اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، انتخابی کارنر میٹنگ میں رکن صوبائی اسمبلی میرطارق خان کے بھائی اور پیپلز پارٹی تعلقہ ڈگری کے سینئر رہنما میر شارق خان تالپور،پیپلزپارٹی تحصیل جھڈو کے جنرل سیکرٹری محبوب لغاری،مقامی صدر میر عرفان تالپر، سابق چیئرمین اسلم قائم خانی، ممتاز کھوسو،سید منظورِ شاہ،خالد صدف،وارڈ نمبر 7 سے امیدوار ذوالقرنین خالد ودیگر نے خطاب کیا۔