مزید خبریں

روڈ حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد زیادہ ہے، عطاء الرحمان

میہڑ (نمائندہ جسارت)آئی جی موٹر وے پولیس خالد محمود کی خاص ہدایت پر حادثات میں کمی اور روڈ متعلقہ قانون کی خلاف ورزی کو کم کرنے والے مہم کے سلسلے میں موٹر وے پولیس کی جانب سے انڈس ہائی وے پر مہم کی شروعاتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عطاء الرحمان ، ڈی ایس پی موٹروے نعیم غوری ، ڈی ایس پی عبدالصمد ابڑو، ڈی ایس پی خالد نواز شیخ، ڈی ایس پی دیدار جھکرانی سمیت بڑی تعداد میں موٹر وے پولیس کے افسروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مہم میں موٹر سائیکل سوراں کو ہیلمٹ اور سائیڈ شیشہ لگایا گیا جبکہ مسافروں گاڑیوں کو فوری طبی امداد والی کٹ دی۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس کی سیکٹر کمانڈر عطاالرحمان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں روڈ حادثات کے شکار ہونے میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا روڈ حادثات کو کم کرنے کے لیے عوام روڈ کی قانون پر عمل کریں اور موٹر وے پولیس سے تعاون کریں تا کہ حادثات میں کمی آ سکی ۔