مزید خبریں

اسٹیٹ بینک کی 2021-22 ء کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2021-22 ء کے لیے نظام ادائیگی کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے جو جنوری تا مارچ 2022ء کی مدت سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں ملک میں ڈیجیٹل ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مجموعی منظرنامہ پیش کیا گیا ہے۔ مالی سال22ء کے دوران مجموعی بینکاری لین دین کے حجم میں سہ ماہی بنیاد پر2.6فیصد اورمالیت میں6.5فیصد نمو دیکھی گئی جبکہ سال بسال بنیاد پر حجم میں 32.7فیصد اور مالیت میں57.5 فیصد نمو ہوئی۔ مزید تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نمو کا ایک اہم حصہ انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل بینکاری ٹرانزیکشن میں مسلسل توسیع پر مشتمل تھا۔ رجسٹرڈ انٹرنیٹ بینکاری کے استعمال کنندگان کی تعداد بڑھ کر7.6 ملین تک پہنچ گئی جو اس میں10.6 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں سہ ماہی بنیاد پر ٹرانزیکشن کے حجم اور مالیت میں بالترتیب13 فیصد اور19 فیصد کی2ہندسی نمو حاصل ہوئی۔