مزید خبریں

محمد حسین محنتی آج ضلعی امراء کے اجلاس کی صدارت کرینگے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی 17 جون بروز جمعتہ المبارک سہ پہر3بجے لطیف آباد میں لوئر سندھ حیدرآباد،میر پور خاص اور نوابشاہ ڈویژن کے ضلعی امراء کے اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں دعوتی تنظیم امور کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور حکمت علمی کا جائزہ بھی لیا جائے گاجبکہ بعد نماز مغرب مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میں مدرسہ تفہیم القرآن قاسم العلوم کی سالانہ تقسیم اسناد و انعامات میں شرکت کریں گے۔