مزید خبریں

عمران خان نے 19 جون کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جسارت ،خبر ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 19 جون کو رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اتوار کو مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے لیے نکلے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں،چاہتا ہوں کہ ان کرپٹ لوگوں کو پیغام جائے کہ اگر سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی؟ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا یہ ہمارا جمہوری حق ہے، ہماری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،چیلنج کرتا ہوں کہ بتا دیں کہ عمران خان نے کوئی کرپشن کی ہو،عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ہم نے پٹرول اور ڈیزل پر 200 روپے کی سبسڈی دی، ہم نے بیرونی خسارہ تیسرے سال میں بالکل کم کر دیا تھا، یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 کلو تک پہنچ گئی ہے، بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی 29.5 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر