مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج کے ہاتھوں3نوجوان شہید

سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں مزید3 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے2 نوجوانوں کو کولگام کے علاقے مشی پورہ جبکہ1 نوجوان کو اسلام آباد کے علاقے ککر ناک ہانگل گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ علاوہ ازیں غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ مسلسل دوسرے دن بھی مقبوضہ علاقے میں گھر وں پرچھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔