مزید خبریں

سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کی ہڑتال

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن حیدرآباد سندھ کی ہڑتال۔ ملک بھر میں

GO، PDM، GO کے بینرز لگانے کا اعلان۔صدر رحمت اللہ بھانیجو ،نائب صدر افضال احمد شیخ ،وائس چیئرمین حاجی محمود علی خان کے کے ،ڈائریکٹر وسیم میر افضل خان دیگرعہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئی ہے، گزشتہ 20 دنوں میں حکومت نے ڈیزل پر 119روپے اور 84.3روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم گرا کر عوام کی کمر توڑ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات ودیگر کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،عوام اور ٹرانسپورٹرز مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، ہم اپنا ٹرانسپورٹ کا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اورسڑکوں پر احتجاج کیلیے آجائینگے ۔