مزید خبریں

ہر آنیوالا اپنی ناکامی کا ملبہ سابق حکومت پر ڈال دیتا ہے، ایاز پلیجو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایز لطیف پلیجو نے کہاکہ حکمرانوں نے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کرکے غریب مزدور‘ ہاری کسان کو تباہ کردیا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری سے پریشان لوگ خود کشیاں کررہے ہیں لیکن ان حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ہر آنے والا اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈال دیتا ہے انہوںنے کہاکہ سندھ کا پانی بند کردیا گیا ہے پیپلز پارٹی کے حکومت میں ہونے کے باوجوددریائے سندھ کا پانی چوری کیاجارہاہے تھل کینال سمیت دیگر کے ذریعے سندھ کو پانی سے محروم کیاجارہاہے لیکن اقتدار کے لالچ میں پی پی سندھ کے پانی پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے ،پانی کی کمی کے باعث ایک جانب تو فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ دوسری جانب پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے انہوںنے کہاکہ مہنگائی ‘ بے روز گاری‘ پانی کی کمی نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے اور حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔