مزید خبریں

۔720 ملین کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی ایف آئی اے میں پیش

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے، شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کے خلاف رحیم یار خان کی شوگر مل کے کیس میں 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مونسل الٰہی بدھ کی رات ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی جس پر وہ مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر پہنچے۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر مونس الٰہی کے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ جمعرات کو ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چودھری ضلع کچہری اسلام آباد میں پیش ہوئے اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کیجس پر عدالت نے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔