مزید خبریں

جماعت اسلامی خواتین کراچی کی نومنتخب مجلس شوریٰ کا اعلان

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کی مجلس شوریٰ برائے 2022_2024 کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔ جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی شوریٰ نے انتخابات کے بعد ادارہ نورحق میں شوریٰ کے اجلاس میں نومنتخب اراکین شوریٰ حلقہ خواتین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ نومنتخب اراکین شوریٰ نے اجلاس میں حلف اٹھایا۔ ضلع شرقی سے ندیمہ تسنیم،افشاں نوید،فرحانہ مظہر،رفعت بشیر، ضلع وسطی سے مسرت جنید، مدیحہ عزیز، ثمینہ مرسلین، ضلع جنوبی سے شبنم امیر، ذکیہ اقبال، ضلع گلبرگ وسطی سے طلعت ندیم، ثمینہ قمر، ضلع شمالی سے بشریٰ
مقصود، مہر افشاں، ضلع ائرپورٹ سے ساجدہ تنویر، ہاجرہ عرفان، ضلع قائدین سے گل رخ مسعود، ضلع کیماڑی سے نفیسہ رکن الدین، ضلع غربی سے ارجمند، ضلع کورنگی سے ناہید ظہیر، ضلع ملیر سے جمیلہ عبد الرحمن شوری کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔