مزید خبریں

کراچی بار ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی بار ایسوسی ایشن نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ کراچی بار نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی بار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے خلاف جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا۔ کراچی بار کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ جنرل باڈی اجلاس کے بعد ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا برا حال ہوگیا ہے۔