مزید خبریں

ڈپٹی اسپیکر کی نااہلی کیلیے ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال

لاہور (نمائندہ جسارت) ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی صدارت کرنے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو بھجوادیا گیا جبکہ ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن پاکستان کو بھی بھجوائی گئی۔ ریفرنس وکیل اظہر صدیق کی جانب سے بھجوایا گیا۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدارت کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، وہ آئین کی شق62-E کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اس لیے ان کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر نااہل قراردینے کی کارروائی شروع کی جائے۔ دوست محمد مزاری پہلے بھی اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی طور پر گیلری میں کرواچکے ہیں۔