مزید خبریں

ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے ،قاری محمد کریم

کراچی ( پ ر) انڈس پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر قاری محمد کریم نے لانڈھی کے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کرے اور ملوث افراد کو گرفتار کرے۔