مزید خبریں

قتل کیس میں نامزد قیدی کی عدالتی احاطے میں خودکشی کی کوشش

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کیس میں نامزد قیدی نے عدالتی احاطے میں بلیڈ سے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے خوش قسمتی سے بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں انڈر ٹرائل ملزم نے بلیڈ سے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے ملزم کی جان بچائی۔ملزم محمد نبی کو سینٹرل جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔