مزید خبریں

حکومتی اقدامات سے مہنگائی مزید بڑھے گی،عبدالرحمن سلفی

کراچی( پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ سے عوام کو مزید مہنگائی ومعاشی بدحالی کا سامنا کرنا پڑے گا، بجٹ کا 40فیصد سے زیادہ حصہ سود کے لیے مختص کیا گیا ہے جو کہ قرضوں پرعائد ہے، یہ بجٹ سرمایہ دارانہ سفاکیت پر مبنی ہے جس میں غریب، متوسط طبقوں کی مشکلات کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔