مزید خبریں

ملیر : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیرکے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری جبکہ پورٹ قاسم کے قریب ٹوبہ ٹیک فیکٹری کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے ما لیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر ماڈل کالونی مہران ڈپو رینجرزہیڈکوارٹرکے قریب واقع گارمنٹس فیکٹری میں جمعرات کی علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ،فائر بریگیڈ کے عملے نے دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ادھر پورٹ قاسم کے قریب واقع ٹوبہ ٹیک فیکٹری کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔