مزید خبریں

جہانگیر روڈ ایسٹ کے قدیم رہائشی کے گھر پر بااثر افراد کا قبضہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جہانگیر روڈ ایسٹ میں 40برس سے رہائش پذیر سعید الحق کے گھر پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے گھر کو تالا توڑ کرقبضہ کر لیا ہے، پبلک ایڈ کمیٹی مارٹن کوارٹر کے صدر وسماجی رہنما اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق یوسی نائب ناظم کلیم الحق عثمانی نے جہانگیر روڈ ایسٹ کے رہائشی کے گھر کا تالے توڑ ے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر اسٹیٹ آفس نے جہانگیر روڈ ایسٹ کے رہائشی سعید الحق کے گھر کے تالے توڑے جانے اور زبردستی قبضہ کرنے والوں کو خلاف فوری کارروائی نہیں کی توہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔اس حوالے سے گورنمنٹ آف پاکستان منسٹری آف ہائوسنگ اینڈ ورکس کے اسٹیٹ آفیسر کو گھر کی انکوائری اور کارروائی کی درخواست دی گئی ہے ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میںمکان نمبر E.49/5جہانگیر روڈ ایسٹ کراچی کا 1982ء سے الاٹی ہوں 5 جون 2022ء ہماری غیر موجودگی (بنام محمود انعام الحق) میں کچھ لوگ گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے ہیں۔ اگر مکان کے حوالے سے کوئی شکایت تھی تو اس کے لیے ادارے کی جانب سے نوٹس جاری کیا جاتا اس کے بعد کارروائی کی جاتی ہے لیکن ہماری غیر موجودگی میں ہمارے گھر کا تالا توڑ کر زبردستی قبضہ کر لیا گیا ہے جبکہ گھر میں ہمارا قیمتی سامان رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ ہمارے پاس ہے،باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے ہیں،یہ غیر قانونی عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے اس کی انکوائری اور کارروائی کی درخواست کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کی اطلاع ہم نے 6 جون 2022 ء کومحکمہ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) کو دی ہے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔اس حوالے سے پبلک ایڈ کمیٹی مارٹن کوارٹر کے صدر وسماجی رہنما اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق یوسی نائب ناظم کلیم الحق عثمانی نے جہانگیر روڈ ایسٹ کے رہائشی سعید الحق کے گھر کے تالے توڑ ے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔