مزید خبریں

پولنگ کا دن بھی ہماری دعوت کے لیے اہم ہوتا ہے،طیبہ عاطف

کراچی (پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کی پولنگ ایجنٹ کی تربیتی نشست قبا آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ نائب نگراں شعبہ تربیت پاکستان حلقہ خواتین طیبہ عاطف نے پولنگ ایجنٹ کی ورکشاپ کراتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا دن بھی ہماری دعوت دین کا ایک اہم دن ہوتا ہے۔ چونکہ ہم یہ کام بھی اللہ کے لیے کررہے ہوتے ہیں اس لیے ہماری جیت و ہار کے پیمانے بھی الگ ہیں۔ ہمارا اخلاق، نظم وضبط اور کام کی لگن ہمارے اصل کام دعوت الی اللہ کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ انہوں نے پولنگ کے عمل کی تفصیلات اور پولنگ ایجنٹ کی ذمے داریاں بتائیں۔ نا ظمہ ضلع طلعت ندیم نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کا نصب العین عملاً اقامت دین ہے۔