مزید خبریں

دانیال عزیر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، گاڑی مکمل تباہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ شکرگڑھ نارووال روڈ پر دانیال عزیز کی گاڑی مزدہ ٹرک سے ٹگرا گئی،ایک بازو ٹوٹ گیا دوسرا زخمی جبکہ چہرے پر شدید چوٹیں آئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شکر گڑھ نارووال روڈ بجھنہ اسٹاپ پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، وہ اپنے گھرجا رہے تھے، ان کی گاڑی مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثے میں دانیال عزیز کا ایک بازو ٹوٹ گیا دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ چہرے پر شدید چوٹیں آئی ہیں،دانیال عزیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔