مزید خبریں

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات 31جولائی کو ہوں گے

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) الیکشن کمشن نے اسلام آباد کے لیے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ31 جولائی کو صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، 13 جون سے20 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی عبوری فہرست21 جون کو جاری کی جائے گی، کاغذات نانزدگی کی جانچ پڑتال 22سے 24 جون تک ہوگی، کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کیے جانے کے خلاف اپیل25سے 28 جون کو دائر کی جاسکے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 4 جولائی کو آویزاں کی جائے گی امیدوار 5 جولائی تک دستبردار ہوسکتے ہیں 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ31 جولائی کو ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان4 اگست کو کیا جائے گا۔