مزید خبریں

ایچ ای سی کے بجٹ میںکمی تعلیم کانقصان ہے، اسمااعجاز

کراچی(نمائندہ جسارت)ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات اسماء اعجاز نے تعلیمی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کے لیے نئے وظائف کے اجرا، آسان اور بلاسود اقساط پر لیپ ٹاپس کی فراہمی، میرٹ پر لیپ ٹاپس کی تقسیم اور نئی جامعات کے قیام کے لیے رقم مختص کرنا خوش آئند ہے۔ البتہ ایچ ای سی کے بجٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اضافے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بجٹ کی کمی سے معیار تعلیم متاثر ہوتا ہے۔ نیز جامعات اس کمی کو طلبہ کی فیسوں میں اضافے یا سہولیات میں کمی کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں،جامعات میں فیسوں کی زیادتی کے باعث طلبہ کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتی ہے،ایچ ای سی کے بجٹ میں ایک ارب کی کمی اور مزید اضافہ نہ کرنا پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی تباہی ثابت ہوگا۔