مزید خبریں

ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، 208روپے کا ہوگیا

کراچی(نمائندہ جسارت)ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا اور روپیہ مزید کمزور ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 30 پیسے اضافے سے 206 روپے 46 پیسے کا ہوگیا ہے۔ یہ انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 208 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 50 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میںپھر 550 روپے اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 470 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 1833 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔