مزید خبریں

عالمی بینک ہاؤس فنانسنگ پروجیکٹ کیلیے پاکستان کو 8½کروڑ ڈالر فراہم کریگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک ہاؤسنگ فنانس پروجیکٹ کے لیے پاکستان کو ساڑھے 8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیلیس نے کہا کہ پاکستان میں جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کے لیے حکومت پاکستان کو عالمی بینک کی مسلسل مالی اور تکنیکی مدد کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ اقتصادی امور کے وزیر ایاز صادق نے کہا کہ یہ تقریب حکومت کی پالیسی اور پروگراموں پر عالمی بینک کے مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتی ہے‘ اس منصوبے سے پاکستان میں کم اور درمیانی آمدنی اور غیر رسمی آمدنی پر انحصار والے گھرانے مستفید ہوں گے۔ پاکستان ہاؤسنگ فنانس پروجیکٹ کا مقصد ان گھرانوں کے لیے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی بڑھانے ہے۔