مزید خبریں

آر اوکاعملہ بلدیاتی امیدواروں کو پریشان کررہاہے، ندیم قاضی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نے اعلیٰ حکام کی توجہ حیدرآباد میں الیکشن کمیشن اور آراو کے عملے کی جانب سے بلدیاتی اُمیدواروں کو اس گرمی کے سخت موسم میں بے جا پریشان کرنے کی جانب دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماحول میں غریب آدمی کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا محال ہوگیا ہے کیونکہ اسے نامزدگی فارم کے
لوازمات پورا کرنے کیلیے الیکشن کمیشن آفس اور آراوکے دفاتر کے چکر کاٹنے اور گھنٹوں انتظار کے باعث وہ مایوس ہو رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن آفس اور ریٹرننگ آفیسرز کے عملے کو پابند کیا جائے کہ وہ بلدیاتی امیدواروں کیلیے آسانیاں پیدا کریں اور انہیں نامزدگی فارم جمع کرانے میں سہولتیں فراہم کریں تاکہ امیدواروں میں پھیلی بے چینی دور ہوسکے ۔