مزید خبریں

چیئرمین حیدرآبادسائٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے سب کمیٹیاں تشکیل

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا اجلاس چیئرمین گوہراللہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سائٹ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر چیئرمین نے سائٹ کے امور کے حوالے سے مختلف سب کمیٹیاں بھی تشکیل دیں، اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین محمد عارف، وائس چیئرمین خالد عمر ملک، فہد حسین شیخ، عبدالستار خان، یاور شاہ، منظور احمد چاچڑ، یوسف میمن، عبدالسلام، علی احمد، حنیف راجپوت، زیب عباسی، انور درانی و دیگر شریک ہوئے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوہراللہ نے عبدالستار خان کو چیئرمین سب کمیٹی حیسکو، عبدالسلام کو چیئرمین سب کمیٹی گلاس بینگلز، حنیف راجپوت کو چیئرمین سب کمیٹی لاء اینڈ آرڈر، خالد عمر ملک کو چیئرمین سب کمیٹی پریس اینڈ میڈیا، منظور احمد چاچڑ کو سائٹ افیئرز، یوسف میمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، علی احمد کو چیئرمین سب کمیٹی کیمیکل پروڈکٹس، زیب عباسی کو کمرشل رئیل اسٹیٹس اور انور درانی کو ڈپٹی چیئرمین سب کمیٹی لاء اینڈ آرڈر نامزد کیا، چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن گوہراللہ نے تمام چیئرمین سب کمیٹیز کو ان کی نامزدگی کے آرڈر بھی تقسیم کیے۔