مزید خبریں

برطانیہ تعلیم کے شعبے میں ترقی میں اہم پارٹنر ہے، گورنر پنجاب

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ برطانیہ پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں ترقی میں اہم پارٹنر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں تعلیم، تجارت، ماحولیات سمیت
دیگر دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ جبکہ تعلیم اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کی گیا ۔ بلیغ الرحمان نے کہا پنجاب میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں برطانوی ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلیاں تمام دنیا کو درپیش ایک اہم مسلہ ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے جامعات کے وائس چانسلرز اور محکمہ ماحولیات سے تجاویز طلب کی ہیں۔