مزید خبریں

کرپشن کے خاتمے کیلیے عوام دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں، حاجی دیدار لاشاری

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)عوام اگر کرپٹ لوگوں سے نجات اور شہرمیں میٹھے پانی سمیت اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو قابل ودیانتداربلدیاتی امیدواروں کو کامیاب کریں۔ ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی ضلع جیکب آباد حاجی دیدارعلی لاشاری نے اے ڈی سی کالونی میں وارڈ 31پرنامزد امیدوار عزیزاحمد پیرزادہ کی کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔امیرشہر ہدایت اللہ رند اورجے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وارڈ 31پر جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارعزیزاحمد پیرزادہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیراوربنیادی سہولتوں کا فقدان بدانتظامی اور نااہل قیادت کا نتیجہ ہے،بدامنی سے شہری پریشان اورعدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے زوردیاکہ جماعت اسلامی جاگیرداروکرپٹ لوگوں کے لیے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی،عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے 26جون کو ہونے والے انتخابات میں ترازوپرمہرلگائیں۔