مزید خبریں

ہالینڈ کے معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمنز پاکستان پہنچ گئے

لاہور(جسارت نیوز)ہالینڈ کے معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمنز پاکستان پہنچ گئے۔علامہ اقبال ائرپورٹ پر اولمپئن شفقت رسول، شفقت علی، ہاکی کوچ اور آرگنائزر رانا ظہیر، کوچ حسیب نے ان کا استقبال کیا، رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے خصوصی دعوت پر انہیں پاکستان بلوایا ہے۔اولٹمینز قیام کے دوران رانا ظہیر اکیڈمی سمیت اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہاکی سے وابستہ اکیڈمیز میں شریک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیکر انہیں مفید مشورے دینگے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ، 2 ورلڈکپ، ایک جونئیر ورلڈ کپ اور3 مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز رکھنے والے ڈچ ہاکی کوچ ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم سمیت بھارت، ملائیشیا اور ہالینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔