مزید خبریں

چیف آف آرمی اسٹاف ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ

چارسدہ(جسارت نیوز) . چیف آف آرمی ا سٹاف ہاکی چیمپئن شپ کے ڈویژنل مقابلوں میں الیون ا سٹار سوات اور بونیر گرین کی ٹیموں کے درمیان چارسدہ کے عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں واقع آسٹرو ٹرف پر مقابلہ ہوا ، جسے دیکھنے کیلئے مقامی شائقین کے علاوہ سوات اور بونیر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ دونوںٹیموں نے بہتری کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم الیون اسٹار کی ٹیم نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کئے جبکہ بونیر کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کمبی نیشن رکھا ، تاہم مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے3,3 گول کئے اور میچ برابر رہا بعد ازاں شوٹ آئوٹ پر مقابلہ کیا گیا جس میں دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک ،ایک گول کیا گیا اور یوں یہ مقابلہ بھی برابر رہا ۔ بعد ازاںگولڈ ن شوٹ آئوٹ پر بونیر کی ٹیم نے ایک گول کی برتری حاصل کی۔