مزید خبریں

کے پی ٹی آل سندھ بیڈ مینٹن چمپئن شپ ‘انعامی رقم 6 ہزار 20 ہزار مختص

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلے کے پی ٹی آل سندھ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے دوسرے روز مرد سنگل کیٹیگری میں 9 میچز ہوئے۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شائقین کھیل ذوق و شوق سے دیکھ اور سراہا رہے ہیں۔ مرد سنگل کیٹیگری میں ہونے والے میچز میں ریحان عبدللہ نے عمیر کو 21/15 اور 21/15 سے شکست دی۔ عبدللہ ہاشمی نے انیس کو 21/6 اور 21/12 سے شکست دی۔ حسیب الرحمان نے علی زین کو 21/8 اور 21/15 سے شکست دی۔ حفیظ منگی نے زیشان ابرو کو 18/21، 21/10 اور 21/18 سے شکست دی۔ حمزہ خان نے قدم علی کو 21/7 اور 21/11 سے شکست دی۔ عبداللہ صدیقی نے عمران علی کو 21/6 اور 21/17 سے شکست دی۔ معاذ علی نے وصی اللہ کو 21/7 اور 21/14 سے شکست دی۔ مزمل سعید نے راحم سعید کو 21/15 اور 27/25 سے شکست دی۔ احمد نے حمزہ اشتیاق کو 21/23، 21/14 اور 21/11 سے شکست دی۔اس سے قبل کے پی ٹی آل سندھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کے پی ٹی چیئرمین سیدین رضا زیدی تھے، جنہوں نے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ربن کاٹ کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ کے پی ٹی پیٹرن اسپورٹس حسن عسکری اور منیجر اسپورٹس محمود لغاری نے بتایا کہ چیمپئن شپ ناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کل تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں صوبہ سندھ کے 6 اضلاع سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ کے پی ٹی کی جانب سے چیمپئن شپ کیلئے انعامی رقم 6 ہزار 20 ہزار مختص کی گئی ہے