مزید خبریں

بابراعظم پاکستان کو ٹی20، ون ڈے میں چیمپئین بنانے کے خواہشمند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں مرکوز کرلیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ اور آئندہ سال بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے عالمی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکا تو اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں۔27سالہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن اس فارم کے ساتھ میرا بنیادی ہدف آئندہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کے لیے 2 ورلڈکپ جیتنا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو میں محسوس کروں گا کہ میرے رنز سونے کے قابل ہیں۔