مزید خبریں

بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ‘ ملک اسٹار سیمی فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ملک اسٹار اور آل برادرز کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا جسے ملک اسٹار نے ایک کے مقابلے میں2 گول سے جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کے ایم سی اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ہونے والا یہ کانٹے دار مقابلہ وقفہ تک ایک، ایک گول سے برابر تھا۔ کھیل کے 7ویں منٹ میں آل برادرز کے نعمان رحیم نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن فاتح ٹیم کے شہرت یافتہ اسٹرائکر امین خان نے34ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ، ایک گول سے برابر کردیا۔وقفے کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے چند اچھے موومنٹ بنائے لیکن فارورڈز ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے‘ 83 ویں منٹ میں امین خان نے ٹیم کیلئے دوسرا گول اسکور کرکے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر امین خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔میچ کے مہمان خصوصی اسٹیٹ لائف فٹبال کے ہیڈ کوچ انٹرنیشں ل گلزار بلوچ تھے۔