مزید خبریں

بغیر محرم حج کیلیے آنے والی خواتین کو ملک بدر کرنے کا حکم

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نئے حکم نامے میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے سفری ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والی ایرلائن کو بھی سخت جرمانہ ہوگا۔دنیا بھر کی ایر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے،جس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اس قانون پر عمل کو یقینی بنایا جائے ،جب کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ریاض حکومت سخت اقدام کرنے کی مجاز ہوگی۔