مزید خبریں

ہانگ کانگ :نصاب سے برطانوی کالونی کی تاریخ نکالنے کا حکم

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں نئی نصابی کتابوں سے وہ اسباق حذف کردیے جائیں گے ، جن کے مطابق ہانگ کانگ کو برطانوی کالونی بتایا جاتا ہے۔نئے اسباق میں بچوں کو پڑھایا جائے گا کہ چینی حکومت نے اْن معاہدوں کی توثیق ہی نہیں کی تھی جن سے ہانگ کانگ برطانیہ کی کالونی بنا۔یہ معاہدے 1997 ء میں ختم ہوگئے تھے کہ جب برطانیہ نے ہانگ کانگ کو دوبارہ چین کے حوالے کردیا تھا۔ نئی کتب میں چین کا بیانیہ شامل ہوگاکہ 2019 ء کے دوران ہانگ کانگ میں ہونے والی احتجاجی تحریک بیرونی طاقتوں کی طرف سے چلائی گئی تھی۔