مزید خبریں

ڈنمارک اور کینیڈا کے درمیان متنازع جزیرے پر صلح ہوگئی

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک اور کینیڈا کے درمیان جزیرے کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان صلح ہوگئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان قطب شمالی کے خطے میں چھوٹے سے جزیرے کے تصفیے کے بعد ڈنمارک کی سرحد کینیڈا سے جا ملی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متنازع جزیرے کی کی بظاہر کوئی اقتصادی یا اسٹریٹیجک اہمیت نہیں تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک نیٹو کے رکن ہیں، جب کہ ڈنمارک یورپی یونین کا رکن ہے ۔ اس فیصلے کے بعد یورپی یونین کی سرحدیں بھی کینیڈا سے مل گئی ہیں۔