مزید خبریں

افغان بولرز نور محمد پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

ہرارے (جسارت نیوز)افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف گزشتہ روز اپنے ڈیبیو میچ میں 17 سال اور 162 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ ان سے قبل یہ اعزاز افغانستان کے ہی رحمان اللہ گرباز کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں 17 سال اور 354 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر 2010 میں 18 سال اور 84 دن کی عمر میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاداب خان نے 2017 میں 18 سال 173 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2018 میں 18 سال 210 دن کی عمر میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔