مزید خبریں

بھارت: کنویں میں گرے بچے کو 100 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 80 فٹ گہرے کنویں میں گرے 10 سال کے لڑکے کو 100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں 10 سالہ گونگا اوربہرا لڑکا راہول گھرکے باہر کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرگیاتھا۔لڑکے کو100 گھنٹوں کے ریسیکیوآپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔کنویں میں گرنے والے لڑکے کو طبی معاینے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لڑکے کو کنویں میں پائپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی گئی۔اس دوران ماہرین کی ٹیموں نے کیمرے کے ذریعے بچے کی نگرانی کی اور بالآخر اسے زندہ حالت میں نکال لیا۔