مزید خبریں

سعودی عرب نے حوثیوں کے معاون 8 افراد اور 11 ادارے بلیک لسٹ کر دیے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں حوثی ملیشیا کی حمایت کرنے پر 8 افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ فیصلہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ باغی ملیشیا کو مالی مدد فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ حوثی ملیشیا ریاض حکومت کے مفادات اور خطے کوغیرمستحکم کرنے کے لیے دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہے۔ جن افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ، ان کے سعودی عرب میں موجود تمام اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔