مزید خبریں

میکسیکو : پولیس مقابلے میں 10مسلح افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں مسلح افراد نے پولیس اور فوجیوں پر فائرنگ کردی،جس کے بعد جوابی کارروائی میں 10حملہ آور ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست وسطی میکسیکو میں پولیس، فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میکسیکو سٹی کی سرحد سے متصل علاقے کے حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں 3مخبر بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت بہتر ہے اور ان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔